پاکستان

موڈیز نے پاکستان کے بینکنگ سیکٹر کی ریٹنگ مستحکم کردی

موڈیز نے 5 بڑے بینکوں کی مقامی کرنسی میں کھاتوں کی ریٹنگ کو بڑھا کر بی تھری کر دیا ہے۔

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کے بینکنگ سیکٹر کی ریٹنگ مستحکم کردی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق موڈیز نے 5 بڑے بینکوں کی مقامی کرنسی میں کھاتوں کی ریٹنگ کو بڑھا کر بی تھری کر دیا ہے، اس کے علاوہ بینکوں کے غیر ملکی کرنسی کھاتوں کی ریٹنگ کو بھی بڑھا کر سی اے اے ون کر دیا ہے۔

موڈیز کی جانب سے پاکستانی بڑے بینکوں کی طویل مدتی ریٹنگ کو مستحکم کر دیا گیا ہے، موڈیز نے پاکستان کے بینکنگ سیکٹر کا آؤٹ لک منفی سےمستحکم کردیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ملکی بینکنگ سیکٹر کے غیر ملکی کرنسی کے کھاتوں کی ریٹنگ سی اے اے ٹو تھی۔

گوادر میں تباہ کُن بارشیں: ’بحالی کے کاموں میں کافی محنت اور وقت درکار ہے‘

ہر ڈرامے میں خاتون کو ایک تھپڑ ضرور کھاتے ہوئے دکھایا جاتا ہے، صحیفہ جبار

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو توسیع دینے کے معاملے پر غور شروع