دنیا

سربراہ شمالی کوریا کی جنگی مشق میں شرکت، فوجی ٹینک بھی چلایا

کم جون ان نے ’ٹریننگ میچ کے دوران کارکردگی پر انتہائی اطمینان‘ کا اظہار کیا، فرضی جنگ کا مشاہدہ کرنے والوں میں وزیر دفاع سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی شامل تھے۔

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے جنگی مشق کے دوران ٹینک چلایا اور فوجی تیاری کا مشاہدہ کیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی خبر کے مطابق اس پیشرفت سے متعلق شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا نے رپورٹ کیا جبکہ جنوبی کوریا اور امریکا کی مشترکہ فوجی مشقوں کے بعد شمالی کوریا نے ان مشقوں کا انعقاد کیا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ کم جون ان نے ’انتہائی اطمینان‘ کا اظہار کیا کہ نئی قسم کے جنگی ٹینک نے اپنی پہلی کارکردگی کے پہلے مظاہرے میں زبردست طاقت کا مظاہرہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق ’ٹریننگ میچ‘ ٹینک عملے کی جنگی صلاحیتوں کو جانچنے اور مختلف مشنز کے دوران جنگی کارروائی سے آگاہ کرانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا۔

سرکاری میڈیا نے کہا کہ 105 ویں ٹینک ڈویژن فرضی جنگ کی فاتح رہا، یہ وہ یونٹ ہے جس نے کوریا کی جنگ کے دوران جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول پر قبضہ کیا تھا۔

اس موقع پر کم جون ان کے ساتھ وزیر دفاع سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی شامل تھے۔

کے سی این اے کی طرف سے شائع تصویر میں سربراہ شمالی کوریا کو ٹینک سے سر اٹھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جب کہ سرکاری میڈیا نے رپورٹ کیا کہ انہوں نے خود ٹینک چلایا۔

یہ فرضی جنگی مشق ایسے وقت میں کی گئی جب کہ جنوبی کوریا اور امریکا کی مشترکہ سالانہ مشقیں جمعرات کو ختم ہو رہی ہیں، ان مشقوں کو فریڈم شیلڈ کا نام دیا گیا ہے، یہ نومبر میں پیانگ یانگ کی جانب سے 2018 کے جنوبی، شمالی کوریا فوجی معاہدے کو ختم کرنے کے بعد ہونے والی پہلی مشقیں تھیں جس کا مقصد کشیدگی کم کرنا تھا۔

شمالی کوریا اس طرح کی فوجی مشقوں کو جنگی مشقیں قرار دیتا ہےاور ان کی مذمت کرتا رہا ہے جب کہ سیول ان مشقوں کو مکمل طور پر دفاعی قرار دیتا ہے۔

اس جنگی مشق میں شرکت سے قبل کم جون ان نے گزشتہ ہفتے کورین پیپلز آرمی کی آرٹلری فائرنگ کی مشق کی رہنمائی بھی کی تھی۔

تاجر سے ایک کروڑ سے زائد چھیننے کا الزام، ایس ایچ او اور اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج

چائلڈ اسٹار کو رمضان ٹرانسمیشن میں مدعو کرنے پر وسیم بادامی کو تنقید کا سامنا

سابق سری لنکن کپتان لاہیرو تھریمانے کار حادثے میں زخمی