پاکستان

وزیر داخلہ سندھ نے آئی جی کی تقرری میں تاخیر اتحادی معاہدے کی خلاف ورزی قرار دے دی

غیر ضروری تاخیر سے قیام امن کے لیے کوششوں کو نقصان ہو رہا ہے، ضیا الحسن

وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن نے کہا ہے کہ سندھ کے انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی) کے تقرر میں تاخیر اتحادی معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیر داخلہ سندھ کا کہنا تھاکہ آئی جی کے لیے نام 4 مارچ کو بھیجے تھے، اب تک وفاقی حکومت نے آئی جی سندھ کا تقرر نہیں کیا۔

وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن نے مزید کہا کہ غیر ضروری تاخیر سے قیام امن کے لیے کوششوں کو نقصان ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال بہتر کرنے کے لیے انتظامی فیصلوں کی ضرورت ہے۔

افطار اسپیشل: ’پیاز اور چیز‘ سے بھرے بریڈ پکوڑے

سپریم کورٹ: بحریہ ٹاؤن، ہاؤسنگ سوسائٹی کے انضمام کے مقدمے کو براہ راست چلانے کی ہدایت

سالوں سے بلوچستان کے لوگوں کے اندر نفرت گھولی جارہی ہے، سرفراز بگٹی