پاکستان

پشاور میں کورونا وائرس کا نیا ویرینٹ جے این ون سامنے آگیا

کورونا کے جے این ون ویرئینٹ کے پھیلاؤ کے پیش نظر ہسپتالوں کو انفلوئینزا لائک ڈیزیز میں ٹیسٹنگ زیادہ کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں.، ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ

خیبرپختونخوا میں ایک ہفتے کے دوران کورونا وائرس کے نئے ویرئینٹ جے این ون سمیت 9 پازیٹو کیسز رپورٹ ہوئے۔

محکمہ صحت نے اس حوالے سے بتایا کہ تمام پازیٹو کیسز کا تعلق پشاور سے ہے، متاثرہ افراد میں 5 خواتین شامل ہیں، متاثرہ افراد کے لیے قرنطینہ اور دیگر احتیاط لازمی قرار دی گئی ہیں۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا میں کورونا پازیٹیو کیسز کے تناظر میں ایڈوائزری جاری کردی گئی ہے،ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ ڈاکٹر ارشاد روغانی کا کہنا ہے کہ کورونا کے جے این ون ویرئینٹ کے پھیلاؤ کے پیش نظر ایڈوائزری جاری کردی گئی ہے، ہسپتالوں کو انفلوئینزا لائک ڈیزیز میں ٹیسٹنگ زیادہ کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں کو جینوم ٹیسٹنگ کے لیے سیمپلز پبلک ہیلتھ ریفرنس لیب بھجوانے کی ہدایات کی گئی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ پشاور کے ہسپتالوں سے کورونا کے 9 مثبت کیسز آئے ہیں،ان کیسز میں پشاور سے 6 اور سوات سے تین شامل ہیں ، جینوم سیکونسنگ کے بعد معلوم ہوا کہ کورونا کے دو نئے ویرئینٹ سامنے آئے ہیں۔

ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ ڈاکٹر ارشاد روغانی کا کہنا ہے کہ ان ویرئینٹ میں جے این ون اور جے این 1.8 شامل ہیں، عالمی ادارہ صحت کے مطابق کورونا جے این ون ویرئینٹ کا پھیلاو 83 فیصد ہے، پبلک ایڈوائزری بھی جاری کی گئی تاکہ عوام احتیاطی تدابیر اپنائیں۔

سدھو موسے والا کے والد کا پنجاب حکومت پر نومولود کی قانونی حیثیت ثابت کرنے پر ہراساں کرنے کا الزام

قومی ٹیم کی کوچنگ، پی سی بی نے غیرملکی کوچز سے رابطے تیز کردیے

معاشی استحکام کیلئے ایک اور آئی ایم ایف پروگرام چاہیے، وزیراعظم