پاکستان

بھارتی ماہی گیروں سے تصادم، میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کا اہلکار شہید

بھارتی ماہی گیروں کی 8 کشتیوں نے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی، فرار کی کوشش کے دوران کشتی الٹ گئی، پانچ ماہی گیروں کو بچالیا گیا جب کہ 2 لاپتا ہیں، میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی

کھلے سمندر میں میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور بھارتی ماہی گیروں کے درمیان تصادم میں ایک اہلکار شہید ہوگیا۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے مطابق بھارتی ماہی گیروں کی 8 کشتیوں نے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی۔

بھارتی ماہی گیروں کی ایک کشتی نے فرار ہونے کی کوشش کی جس کے دوران کشتی الٹ گئی، پانچ ماہی گیروں کو بچالیا گیا جب کہ دو لاپتا ہیں۔

لاپتا بھارتی ماہی گیروں کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

بھارتی ماہی گیروں سے تصادم میں میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کا ایک اہلکار شہید ہوگیا،شہید جوان کی شناخت محمد ریحان کےنام سے ہوئی۔

سدھو موسے والا کے والد کا پنجاب حکومت پر نومولود کی قانونی حیثیت ثابت کرنے پر ہراساں کرنے کا الزام

قومی ٹیم کی کوچنگ، پی سی بی نے غیرملکی کوچز سے رابطے تیز کردیے

معاشی استحکام کیلئے ایک اور آئی ایم ایف پروگرام چاہیے، وزیراعظم