پاکستان

صدر مملکت نے سعودی وزیردفاع کو نشان پاکستان کے اعزاز سے نوازا

وزیر اعظم، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سمیت دیگر اہم شخصیات تقریب میں موجود تھیں۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کو نشان پاکستان کے اعزاز سے نوازا۔

ایوان صدر اسلام آباد میں تقریب کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف، وزیر دفاع خواجہ آصف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔

پاکستان میں آج 84واں یوم پاکستان جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے، سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز ال سعود نے اسلام آباد میں ہونے والی پریڈ کی خصوصی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

ماسکو دہشت گرد حملہ، کنسرٹ کے اندر فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

’حالیہ کارروائی کے باوجود کابل میں طالبان حکومت کے ساتھ تعلقات میں تعطل نہیں‘

سابق چیئرمین پی سی بی شہریار خان 89 برس کی عمر میں انتقال کرگئے