پاکستان

کراچی: سی ٹی ڈی کی کارروائی، لیاری گینگ وار کے 2 کارندے گرفتار

گرفتار ملزمان لوٹ مار، قتل، اقدام قتل، پولیس مقابلے سمیت سنگین جرائم میں ملوث ہیں، ترجمان

محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے کراچی کے علاقے پرانا گولیمار گور گنج گوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار کے 2 کارندوں کو گرفتار کر لیا۔

ڈان نیوز کے مطابق ترجمان سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ سی ٹی ڈی انویسٹی گیشن نے لیاری گینگ وار کے 2 کارندوں عبد القادر عرف ڈی جے اور شاہ زیب عرف تنگیالو کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان لوٹ مار، قتل، اقدام قتل، پولیس مقابلے سمیت سنگین جرائم میں ملوث ہیں۔

ترجمان سی ٹی ڈی نے مزید بتایا کہ ملزم عبدالقادر نے 2019 میں پولیس اہلکار فاروق کو قتل کیا تھا، اور وہ پولیس اہلکار قتل کیس سمیت کئی مقدمات میں اشتہاری تھا۔

ترجمان محکمہ انسداد دہشت گردی کا کہنا تھا کہ ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار کے حاجی ریاست گروہ سے ہے۔

کراچی: شام 5 بجے سے افطار تک شہریوں کے چالان نہ کرنےکی ہدایت

وزیر خارجہ اسحٰق ڈار کا برطانوی ہم منصب سے رابطہ، بہتر اسٹریٹجک پارٹنرشپ کیلئے جلد معاہدے پر زور

کراچی: سرجانی میں ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان قتل، ایس ایچ او معطل