پاکستان

موجودہ حالات میں میری خاموشی زیادہ اہم ہے، شیخ رشید

حکومت کیا کر رہی مجھے کوئی علم نہیں، میں ریسٹ کر رہا ہوں، ریسٹ از دی بیسٹ، سربراہ عوامی مسلم لیگ

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں میری خاموشی زیادہ اہم ہے۔

سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمدکی ڈسٹرکٹ کورٹس اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حوصلے، صبر، استحکام اورخاموشی کے ساتھ ان سارے معاملات کو ڈیل کرناچاہیے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 19کیسز ہیں، انشا اللہ بہتری ہوگی، میں ہارگیا اور الیکشن میں نے تسلیم بھی کرلیا جو جیتے ہیں ان سے پوچھیں۔

انہوں نے کہا کہ خطوط کو ججز خود بہترطور پر بحث میں لارہے ہیں،یہ بہت سیریس معاملہ ہے، یہ اہم اور حساس مسئلہ ہے اس پر زیادہ بات نہ کرنا بہتر ہوتاہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حکومت کیا کر رہی مجھے کوئی علم نہیں، ٹی وی دیکھا رہا نہ اخبار پڑھ رہا اور نہ ہی ٹویٹ کر رہا ہوں، میں ریسٹ کر رہا ہوں، ریسٹ از دی بیسٹ۔

غیرقانونی بھرتی کیس: پرویز الہٰی و دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی

ایران کے خطرناک حملے کا خدشہ، اسرائیل نے ایئرڈیفنس سسٹم ہائی الرٹ کردیا

گوجرانوالہ: این اے 81 سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اظہر قیوم کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل