پاکستان

کراچی: ’پسند کی شادی‘ کرنے پر خاتون قتل

مقتولہ نے گھر والوں کی مرضی کے خلاف شادی کی تھی، بھائی مبینہ طور پر واردات میں ملوث ہے، ایس ایس پی کیماڑی
|

کراچی کے علاقے موچکو میں ’محبت کی شادی‘ کرنے پر ایک نوجوان خاتون کو گولی مار کر قتل کردیا گیا جب کہ مقتولہ کا شوہر اور کمسن بیٹی زخمی ہیں۔

کراچی پولیس اور ریسکیو ذرائع کے مطابق واردات اتوار کی شام کی گئی۔

پولیس نے بتایا کہ رئیس گوٹھ میں 24 سالہ نیدا کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا جب کہ اس کا شوہر 26 سالہ جاوید علی اور سات ماہ کی بیٹی زخمی ہوگئیں۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) کیماڑی فیضان علی نے بتایا کہ خاتون نے اپنی مرضی کے مطابق اور گھر والوں کی مرضی کے خلاف شادی کی تھی۔

سینئر افسر نے کہا کہ مقتولہ کا بھائی مبینہ طور پر اس واردات میں ملوث ہے، واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق خاتون کی لاش کو قانونی ضابطے کی کارروائی اور زخمیوں کی طبی امداد کی فراہمی کے لیے سول ہسپتال کراچی منتقل کردیا گیا۔

جنسی چھیڑ خانی کے مناظر کی شوٹنگ پر مادھوری ڈکشٹ رو پڑی تھیں، رنجیت

کاکول فٹنس کیمپ کا اختتام، بابر سمیت دیگر کرکٹرز کا تجربہ کیسا رہا؟

اعلیٰ عدلیہ کے ججز کو دھمکی آمیز خطوط ملنے کا معاملہ، تفتیشی رپورٹ وزارت داخلہ کو ارسال