پاکستان

گورننس کا نظام شدید بدانتظامی کا شکار، درست کرنے میں وقت لگے گا، وزیراعلیٰ بلوچستان

سرکاری امور میں جوابدہی کا عمل کمزور پڑ چکا ہے، جزا و سزا کے بغیر گورننس میں بہتری نہیں آسکتی، سرفراز بگٹی

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ گورننس کا نظام شدید بدانتظامی کا شکار ہے، درست کرنے میں وقت لگے گا۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق ڈیرہ بگٹی میں کھلی کچہری میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ عام آدمی کے مسائل کےحل کے لیے پوری نیک نیتی سےکام کررہےہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ گورننس کانظام شدید بدانتظامی کاشکار ہے، درست کرنے میں وقت لگےگا، 100 فیصد درست کرنےکا دعوٰی نہیں کرتا، درست سمت کا تعین ضرورکریں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ شعبہ صحت میں مختص وسائل سے ہرفردکا علاج مہنگے ہسپتالوں سے ہوسکتا ہے، تعلیم کا بجٹ ہر بچے پرخرچ کریں تو ہربچہ مہنگے نجی اسکول میں تعلیم حاصل کرسکتا ہے۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ سوچنا ہوگا کہ مختص وسائل کا استعمال کیسے ہو رہا ہے، عوامی مسائل مختص وسائل کے غلط استعمال کے باعث ہیں، بدعنوانی روک کر عوام کے وسائل عوام پر خرچ کرنا ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری امور میں جوابدہی کا عمل کمزور پڑ چکا ہے، جزا و سزا کے بغیر گورننس میں بہتری نہیں آسکتی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ بدعنوانی میں ملوث عناصر کا محاسبہ ضروری ہے، ہمیں مصلحتوں سے نکل کر صوبے اور غریب عوام کے لیے سوچنا ہوگا۔

لاہور: بچے کے ریپ کا مقدمہ، ملزم معلم کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع

بشریٰ انصاری نے بھکاریوں سے جان چھڑانے کا طریقہ بتادیا

برطانیہ نے پاکستان سمیت 24 ممالک کو سفر کیلئے ’انتہائی خطرناک‘ قرار دے دیا