سیلزٹیکس، فیڈرل ایکسائز کے گوشوارے جمع کرانےکی آخری تاریخ میں توسیع
ایف بی آر نے مارچ 2024 کےعرصے کے لیے گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سیلزٹیکس اورفیڈرل ایکسائز کے گوشوارے جمع کرانےکی آخری تاریخ میں 22 اپریل تک توسیع کردی۔
ڈان نیوز کے مطابق ایف بی آر نے مارچ 2024 کےعرصے کے لیے گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کی ہے، مقررہ مدت میں 4 روزہ توسیع کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
اس سےقبل سیلزٹیکس اورفیڈرل ایکسائز ریٹرنز جمع کرانےکی آخری تاریخ 18اپریل مقرر تھی، ایف بی آر نےفیصلہ تمام چیف کمشنرز ان لینڈ ریونیو کو بھجوا دیا۔