پاکستان

سندھ: کوٹری میں گورنمنٹ اسکول کی چھت کا پلستر گرنے سے 3 طالبات زخمی

زخمی طالبات کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، اسکول ہیڈ ماسٹر

سندھ کے ضلع جامشورو کی تحصیل کوٹری میں گورنمنٹ اسکول کی چھت کا پلستر طالبات کے اوپر آگرا، جس کے نتیجے میں 3 طالبات زخمی ہو گئیں۔

ڈان نیوز کے مطابق زخمی طالبات گورنمنٹ گرلز سیکنڈری اسکول کی کلاس روم میں پڑھائی میں مصروف تھیں۔

اسکول ہیڈ ماسٹر نے بتایا کہ زخمی طالبات کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اسکول کی خستہ حالت پر متعدد بار محکمہ ایجوکیشن کو شکایت کی جاچکی ہے۔

9 مئی کیس: خدیجہ شاہ کے وارنٹ گرفتاری منسوخ

وزیر اعظم سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات، سرمایہ کاری کے منصوبوں پر تبادلہ خیال

دریائے کابل میں اونچے درجے کا سیلاب، چاغی میں طوفانی بارشوں سے حفاظتی بند ٹوٹ گئے