پاکستان

سکھر: گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی کو گلا دبا کر قتل کر دیا

مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا اور ملزم کو 2 ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے، پولیس

سکھر کے علاقہ پرانہ سکھر میں گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی کو گلا دبا کر قتل کر دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق پولیس نے بتایا کہ کہ مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا اور ملزم کو 2 ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل 11 اپریل کو پنجاب کے شہر مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں شوہر سجاد نے بیوی سمیت 7 بچوں کو گلا کاٹ کر قتل کردیا تھا۔

پولیس ذرائع نے بتایا تھا کہ قتل کیے جانے والوں میں 40 سالہ کوثر مائی، 8 سالہ انسہ، 7 سالہ کنزہ، 6 سالہ رمشہ، 4 سالہ مہناز، 2 سالہ انس، 3 سالہ سبحان اور 6 ماہ کی منزہ شامل ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم درزی کا کام کرتا تھا اور ایک ٹانگ سے معذور تھا۔

بعد ازاں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خاتون سمیت7 بچوں کے مبینہ قتل کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مظفر گڑھ واقعے پر انسپکٹر جنرل (آئی جی ) پولیس سے رپورٹ طلب کر لی تھی۔

کراٹے کومبیٹ مقابلے: پاکستان کی بھارت کو 1-2 سے شکست، شاہزیب رند کی مُکوں کی برسات

پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی وفد کی چینی حکام سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

جاپانی بحریہ کے 2 ہیلی کاپٹرز سمندر میں گر کر تباہ، ایک شخص ہلاک، 7 لاپتا