پاکستان

پرویز الہٰی پر درج مقدمات کی تفصیلات کیلئے دائر درخواست کی فائل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو ارسال

عدالت نے متعلقہ بینچ میں کیس سماعت کے لیے مقرر کرنے کی سفارش کردی۔

لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی پر درج مقدمات کی تفصیلات لینے کے لیے دائر درخواست کی فائل چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو ارسال کردی۔

پرویز الہی پر درج مقدمات کی تفصیلات لینے کے لیے دائر درخواست پر سماعت جسٹس شکیل احمد نے پر کی۔

پرویز الہی کے وکیل نے استدعا کی کہ اسی نوعیت کا کیس جسٹس امجد رفیق کی عدالت میں زیر سماعت تھا۔

عدالت نے متعلقہ بینچ میں کیس سماعت کے لیے مقرر کرنے کی سفارش کردی اور فائل چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو ارسال کردی۔

پرویز الہی نےمعلوم اور نامعلوم مقدمات سمیت انکوائریز کا ریکارڈ لینے کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔

7 اکتوبر کو حماس کا حملہ روکنے کی ناکامی پر اسرائیلی انٹیلیجنس چیف مستعفی

’طالبان سے منسلک‘ امام مسجد کوئٹہ میں قتل، افغانستان میں سپردخاک

نارووال: مسلم لیگ (ن) کے جاں بحق کارکن کے قتل میں ملوث 3 ملزمان گرفتار