پاکستان

مریم نواز نے پنجاب میں پروینشل انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی

پنجاب کے ہر ضلع اور تحصیل میں بھی انفورسمنٹ اتھارٹیز قائم کی جائیں گی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب میں پروینشل انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں صوبائی ڈسٹرکٹ اور تحصیل کی سطح پر انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب میں پروینشل انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دےدی، پنجاب کے ہر ضلع اور تحصیل میں بھی انفورسمنٹ اتھارٹیز قائم کی جائیں گی۔

صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کی سربراہی چیف سیکریٹری کریں گے اور ڈی جی بھی تعینات ہوگا۔

ڈسٹرکٹ انفورسمنٹ اتھارٹی، ڈپٹی کمشنر اور تحصیل انفورسمنٹ اتھارٹی کا سربراہ اسسٹنٹ کمشنر ہوگا، انفورسمنٹ اتھارٹیز سرکاری اراضی پر قبضوں سمیت دیگر اسپیشل ٹاسک سرانجام دیں گی۔

بٹگرام: کس پل چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

ٹیکس کیسز میں دانستہ التوا، چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو، متعلقہ افسران کو معطل کر کے انکوائری کا حکم

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کی 160 سالہ تاریخ میں پہلی بار خاتون وائس چانسلر مقرر