پاکستان

حکومت خیبر پختونخوا کا مختلف کاروبار پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں بیوٹی پارلر، شادی ہال، پراپرٹی اور تمباکو کے کاروبار پر فکسڈ ٹیکس عائد کیا جائے گا، ذرائع

خیبرپختونخوا حکومت نے مختلف کاروبار پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے بیوٹی پارلر، شادی ہال، پراپرٹی اور تمباکو کے کاروبار پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

محکمہ خزانہ خیبر پختونخوا کے ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا میں بیوٹی پارلر، شادی ہال، پراپرٹی اور تمباکو کے کاروبار پر فکسڈ ٹیکس عائد کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ کاروبار کے حجم اور سائز کا جائزہ لے کر ٹیکس کا تعین کیا جائے گا۔

صوبائی حکومت نے ٹیکس چوروں کی نشاندہی کرنے والوں کو انعام دینے کا اعلان بھی کردیا۔