پاکستان

لکی مروت: سیمنٹ فیکٹری کی مائننگ سائٹ پر نا معلوم شرپسندوں کا حملہ، سیکیورٹی گارڈ جاں بحق

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا، پولیس

خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت کے علاقے درہ پیزو میں سیمنٹ فیکٹری کی مائننگ سائٹ پر نا معلوم شرپسندوں نے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں ایک سیکیورٹی گارڈ جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق رات گئے سیمنٹ فیکٹری کے سیکیورٹی گارڈز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک سیکیورٹی گارڈ جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوئے، حملہ آوروں نے 2 کرینیں اور ایک ٹینکر کو آگ بھی لگا دی۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

’پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے‘، امریکا نے ’اختلافات‘ کی خبروں کو مسترد کردیا

غزہ پر امریکی پالیسیوں کی مخالفت میں امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان عہدے سے مستعفی

ضمنی انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف پی ٹی آئی کا آج ملک گیر احتجاج