پاکستان

جنوبی وزیرستان میں تعینات سیشن جج کو اغوا کرلیا گیا

سیشن جج شاکر اللہ مروت ٹانک سے ڈیرہ اسمعیل خان جارہے تھےکہ مسلح افراد نے ڈیرہ روڈ بھگوال سے انہیں اغوا کرلیا، خیبر پختونخوا پولیس

خیبر پختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں تعینات سیشن جج شاکراللہ مروت کو اغوا کرلیا گیا۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا پولیس نے بتایا کہ سیشن جج شاکر اللہ مروت ٹانک سے ڈیرہ اسمٰعیل خان جارہے تھےکہ مسلح افراد نے ڈیرہ روڈ بھگوال سے انہیں اغوا کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق جاتے ہوئے نامعلوم مسلح اغواکاروں نے سیشن جج کے ڈرائیور کو چھوڑ دیا۔

پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا، تاحال سیشن جج کو بازیاب کرانے میں کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوسکی۔

سولر سسٹم استعمال کرنے والوں کیلئے بجلی 3 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری

پہلا ٹی20: پاکستان ویمنز ٹیم کو ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں ایک رن سے شکست

’دی گلاس ورکر‘ کا پہلا ٹریلر جاری، ریلیز کی تاریخ کا بھی اعلان