پاکستان

نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا چین کے نیوی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

نیول چیف کے دورے سے دونوں ممالک کے مابین دفاعی تعلقات کو مزید وسعت ملے گی، آئی ایس پی آر

چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے چین کی پیپلز لبریشن آرمی نیوی ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب جاری بیان کے مطابق سربراہ پاک بحریہ کی چین کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل سے ملاقات میں دوطرفہ بحری تعاون اور علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید کہنا تھا کہ نیول چیف نے میری ٹائم امن و استحکام کے لیے پاک بحریہ کے کردار کو اجاگر کیا جبکہ کمانڈر پیپلز لبریشن نے خطے میں مشترکہ میری ٹائم سیکیورٹی میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کے دورے سے دونوں ممالک کے مابین دفاعی تعلقات کو مزید وسعت ملے گی۔

فلسطینی صحافیوں نے ’ورلڈ پریس فریڈم ایوارڈ‘ اپنے نام کرلیا

حفاظتی خدشات کے سبب نیلم جہلم پاور پروجیکٹ بند کر دیا گیا

سعودی عرب نے اسرائیل مخالف آن لائن پوسٹ کرنے پر کریک ڈاؤن شروع کردیا