پاکستان

اوکاڑہ: تیز رفتاری کے باعث گاڑی کو حادثہ، ایک بچہ جاں بحق

گاڑی بارات سے واپس آتے ہوئے تیز رفتاری سے بےقابو ہوئی، زخمیوں میں 2 بچوں کی حالت تشویشناک ہے، ریسکیو

پنجاب کے ضلع اوکاڑہ میں حویلی لکھا روڑ پر تیز رفتاری کے باعث گاڑی الٹ گئی، جس کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق جبکہ 3 بچوں سمیت 4 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

ڈان نیوز کے مطابق ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر (ٹی ایچ کیو) ہسپتال دیپالپور منتقل کر دیا گیا۔

ریسکیو نے بتایا کہ گاڑی بارات سے واپس آتے ہوئے تیز رفتاری سے بےقابو ہوئی، زخمیوں میں 2 بچوں کی حالت تشویشناک ہے، بارات حجرہ شاہ مقیم سے بہاولداس جا رہی تھی۔

غزہ میں جنگ بندی مذاکرات میں کوئی پیشرفت نہ ہوسکی، نیا دور آج دوبارہ شروع ہوگا

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے جنوبی کوریا کے سفیر کی ملاقات

حکومت گندم بحران کی جامع تحقیقات کرانے سے ’گریزاں‘