پاکستان

کراچی: کسٹمز انٹیلی جنس کی کارروائی، 20 کروڑ مالیت کا اسمگل شدہ کپڑا برآمد

کسٹمز انٹیلی جنس نے 24 مزدا ٹرک بھی تحویل میں لے لیے۔

سندھ کے دارالحکومت کراچی کے علاقے آرام باغ میں کسٹمز انٹیلی جنس نے میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے 20کروڑ مالیت کا اسمگل شدہ کپڑا برآمد کرلیا۔

ڈان نیوز کے مطابق کسٹمز انٹیلی جنس نے 24 مزدا ٹرک بھی تحویل میں لے لیے جبکہ رینجرز نے بھی کارروائی میں معاونت کی۔

دوسری طرف، پاکستان رینجرز سندھ اور پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزمان ڈکیتی، چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے، ملزمان کو دوران اسنیپ چیکنگ گرفتار کیا گیا۔

اسنیپ چیکنگ ناظم آباد ، مظفر کالونی اورجہانگیرآباد میں کی گئی، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

آئرلینڈ کیخلاف پہلے ٹی 20 میچ کے دوران بابر اعظم کا نیا عالمی ریکارڈ

ایران نے 28 پاکستانی قیدیوں کو رہا کر دیا

پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کی دنیا میں مثال نہیں ملتی، وزیراعظم