پاکستان

لاہور: پولیس اہلکار کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 4 دہشت گرد ہلاک

چاروں دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے البتہ فائرنگ کرنے والے 3 دہشت گرد فرار ہو گئے ہیں، سی ٹی ڈی

لاہور میں پولیس اہلکار کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

ڈان نیوز کے مطابق ترجمان محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے مطابق گرفتار ملزم فیضان کی نشاندہی پر جنگل سے اسلحہ اور دستی بم برآمد کیا گیا۔

اسلحہ کی برآمدگی کے دوران فیضان کے 5 سے 6 ساتھیوں نے سی ٹی ڈی ٹیم پر حملہ کیا, فائرنگ سے ملزم فیضان سمیت 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے چاروں دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے البتہ فائرنگ کرنے والے 3 دہشت گرد فرار ہو گئے ہیں۔

بیان میں کہا کہ دہشت گرد فیضان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے تھا، ہلاک ہونے والے دیگر 3 دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

اذلان شاہ کپ میں چاندی کا تمغہ جیتنے پر وزیراعظم کا ہاکی ٹیم کو خراج تحسین

جسٹس بابر ستار نے وکلا کی ہڑتال، درخواست گزاروں کا عدالتوں میں داخلہ بند کرنے کی مذمت کردی

شمالی وزیرستان میں 7 سیکیورٹی اہلکار شہید