دنیا

انڈونیشیا میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ، 34 افراد جاں بحق، 16 لاپتا

سڑک تک رسائی کو ممکن بنانے کے لیے بھاری مشینری تعینات کردی گئی ہے، نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایجنسی

انڈونیشیا کے مغربی صوبے سماترا میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں کم از کم 34 افراد جاں بحق اور 16 لاپتا ہوگئے ہیں۔

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایجنسی (بی این پی بی) نے ایک بیان میں کہا کہ ہفتہ کی رات آنے والے سیلاب سے تاناہ داتار ریجنسی زیر آب آگئی جس سے 5 ذیلی اضلاع متاثر ہوئے ہیں۔

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایجنسی نے بتایا کہ ان کے تازہ ترین جائزے کے مطابق 84 ہاؤسنگ یونٹس اور 16 پل بھی تباہ ہوگئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سڑک تک رسائی کو ممکن بنانے کے لیے بھاری مشینری تعینات کردی گئی ہے۔

تصاویر: اسرائیل کے انخلا کے حکم کے بعد ہزاروں فلسطینی رفح سے نقل مکانی پر مجبور

سکھ رہنما کا قتل: کینیڈا میں چوتھا بھارتی ملزم گرفتار

آئرلینڈ سے پہلے ٹی 20 میچ میں شکست کو کوئی بھی قبول نہیں کر رہا، محسن نقوی