پاکستان

اسپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا کوریج پر پابندی لگا دی

صحافیوں کے گیٹ نمبر ایک پر کھڑے ہونے پر بھی پابندی عائد، صحافی کوریڈور میں بھی کسی رکن سےبات نہیں کر سکیں گے، نوٹیفکیشن جاری

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صاؤدق نے صحافیوں کی جانب سے پارلیمنٹ ہاؤس میں کوریج کرنے پر پابندی لگادی۔

’ڈان نیوز ’ کی رپورٹ کے مطابق صحافیوں کی جانب سے پارلیمنٹ ہاؤس میں کوریج کرنے پر پابندی کے بعد صحافی کوریڈور کے اندر کسی رکن سے بات بھی نہیں کر سکیں گے۔

جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے صحافیوں کے گیٹ نمبر ایک پر کھڑے ہونے پر بھی پابندی عائد کردی، صحافی کوریڈورمیں کسی رکن سےبات بھی نہیں کرسکیں گے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ پارلیمنٹ کے اندر وی لاگر، یوٹیوبر اور ٹک ٹاکرز کے داخلے پر پابندی عائد ہے،صحافی صرف میڈیا سینٹر میں کسی رکن سے گفتگو کر سکیں گے۔

درفشاں سلیم اور بلال عباس خان نے خفیہ نکاح کرلیا، یوٹیوبر کا دعویٰ

پاکستان نے ٹی20 ورلڈکپ کیلئے15 رکنی اسکواڈ فائنل کرلیا

’بادی النظر میں توہین عدالت ہوئی‘، چیف جسٹس نے فیصل واڈا، مصطفیٰ کمال کو طلب کرلیا