پاکستان

پاکستانی طلبہ پر حملہ: کرغزستان کے ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، ڈی مارش کا فیصلہ

کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں مقامی افراد نے غیر ملکی طلبہ پر حملے کر دیے، جس کی زد میں آکر متعدد پاکستانی طلبہ زخمی ہوئے۔

کرغزستان کے ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے پاکستانی طلبہ پر حملے کے واقعے پر ڈی مارش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق کرغزستان سفارت خانے کے چارج ڈی افیئرز میلس مولدالیف کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا ہے جس کا مقصد انہیں ڈی مارش کرنا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ میلس مولدالیف کو کرغزستان میں پاکستانی طلبہ کے خلاف گزشتہ رات کے واقعات کی رپورٹس پر گہری تشویش سے آگاہ کیا گیا اور کرغزستان حکومت کی جانب سے پاکستانی طلبہ کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کا مطالبہ کیا گیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ حکومت دنیا بھر میں اپنے ہم وطنوں کے تحفظ اور سلامتی کے معاملے کو بہت سنجیدگی سے لیتی ہے، پاکستان اپنے ہم وطنوں کی فلاح وبہبود کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔

دوسری جانب وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے دفتر خارجہ کو صورتحال پر نظر رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے پاکستانی شہریوں کی مکمل مدد اور سہولت فراہم کرنے کا کہا۔

خیال رہے کہ کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں مقامی افراد کی جانب سے غیر ملکی طلبہ پر حملے کیے گئے، جس میں متعدد پاکستانی طلبہ بھی زخمی ہوئے۔

بشکیک میں میڈیکل یونیورسٹیوں کے متعدد ہاسٹلز اور پاکستانیوں سمیت بین الاقوامی طلبہ کی نجی رہائش گاہوں پر حملے کیے گئے۔

ٹورنٹو جانے والا طیارہ 4 گھنٹے فضا میں رہنے کے بعد واپس کراچی آگیا

بلوچستان کے ضلع کیچ میں ڈینگی وبا پھیلنے سے 14 افراد جاں بحق

جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا