پاکستان

چیف جسٹس نے تحفے میں ملا قیمتی قلم ’باب کعبہ‘ توشہ خانہ میں جمع کرا دیا

چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے خواہش کی تھی کہ یہ تحفہ سپریم کورٹ عجائب گھر میں رکھا جائے، اعلامیہ

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے تحفے میں ملا قیمتی قلم ’باب کعبہ‘ توشہ خانہ میں جمع کرا دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ رابطہ عالم اسلام کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبد الکریم العیسیٰ نے 8 اپریل کو چیف جسٹس سے ملاقات کی، اس موقع پر رابطہ عالم اسلام کے سیکریٹری نے قیمتی قلم جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو تحفے میں دیا تھا۔

اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے خواہش کی تھی کہ یہ تحفہ سپریم کورٹ عجائب گھر میں رکھا جائے، سیکریٹری ٹو چیف جسٹس نے اس خواہش بارے میں سیکریٹری کابینہ ڈویژن کو خط لکھا تھا۔

سپریم کورٹ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ سیکریٹری کابینہ نے وزیرِ اعظم سے تحفے کو سپریم کورٹ عجائب گھر میں رکھنے کی منظوری لی۔

ماضی میں فضائی حادثات میں ہلاک ہونے والے سربراہانِ مملکت

سابق ایرانی وزیر خارجہ نے ہیلی کاپٹر حادثے کا ذمہ دار امریکا کو قرار دے دیا

اسلحہ، شراب برآمدگی کیس: علی امین گنڈاپور کا 342 کا بیان آج بھی ریکارڈ نہ ہوسکا