پاکستان

سندھ ہائیکورٹ: لاپتا افراد کی گمشدگی کیخلاف درخواستوں پر وزارت دفاع کے ماتحت اداروں سے رپورٹ طلب

سندھ ہائی کورٹ نے 19 اگست تک سماعت ملتوی کردی اور پیش رفت رپورٹ طلب کر لی۔

سندھ ہائی کورٹ نے 2 خواتین سمیت لاپتا افراد کی گمشدگی کے خلاف درخواستوں پر وزارت دفاع کے ماتحت اداروں سے رپورٹ طلب کرلی۔

عدالت نے ہدایت دی کہ لاپتا مریم کیس میں ڈی آئی جی انویسٹی گیشن، ایس پی سطح کے افسر کو تفتیش کے لیے مقرر کریں۔

عدالت نے ہدایت دی کہ لاپتا عدنان الحق کے اہلخانہ کو مالی معاونت کے لیے حکومت سندھ کو قواعد کے مطابق سمری بھیجیں۔

عدالت نے کورنگی سے لاپتا خاتون سعدیہ کی بازیابی کے لیے ہر ممکن اقدامات کرنے کی ہدایت کردی۔

بعد ازاں، سندھ ہائی کورٹ نے سماعت 19 اگست تک ملتوی کردی اور پیش رفت رپورٹ طلب کر لی۔

پرویز الہٰی کی غیر قانونی بھرتی کیس میں ضمانت، تحریری فیصلہ جاری

محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان کے رہائشیوں کو سیلاب کے خطرے سے خبردار کردیا

ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے کی تفصیلات سامنے آگئیں