پاکستان

چارسدہ میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ، 3 افراد قتل، 2 افراد زخمی

جاں بحق اور زخمی افراد آپس میں پھو پھی زاد اور ماموں زاد بھائی تھے، تعلق خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ کے علاقے گونڈا اور نصرت زئی سے ہے۔

خیبر پختونخوا کے ضلع چارسدہ میں فائرنگ سے 3 افراد قتل اور 2 افراد زخمی ہوگئے۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق فائرنگ کا واقعہ چارسدہ کے تھانہ شبقدر کی حدود میں پیش آیا۔

خیبر پختونخوا پولیس نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تھانہ شبقدر کی حدود نصرت زئی میں جائیداد کے تنازعے پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد مارے گئے جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی اور زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال شبقدر منتقل کر دیا گیا۔

حکام کے مطابق جاں بحق اور زخمی افراد آپس میں پھو پھی زاد اور ماموں زاد بھائی تھے، جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق علاقہ گونڈا اور نصرت زئی سے ہے۔

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی نمازِ جنازہ ادا، ہزاروں افراد شریک

ٹی20 ورلڈکپ سے قبل بڑا اپ سیٹ، امریکا نے بنگلہ دیش کو شکست دیدی

سابق شوہر کے ساتھ کام کیا تو کہا گیا شریعت کے خلاف ہے، سلمیٰ حسن