پاکستان

شاہ محمود قریشی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات سے متعلق رپورٹ طلب

مہربانوں قریشی کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکریٹری داخلہ، آئی جی اسلام آباد اور دیگر فریقین سے رہنما پی ٹی آئی کے خلاف وفاقی دارالحکومت اور تمام صوبوں میں درج مقدمات کے حوالے سے رپورٹ طلب کر لی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما، سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے خلاف ملک بھر میں درج مقدمات کی تفصیلات سے متعلق رپورٹ طلب کر لی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔

شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی درخواست گزار مہربانوں قریشی کی جانب سے وکیل علی بخاری عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت عالیہ نے درخواست پر سیکریٹری داخلہ، آئی جی اسلام آباد اور دیگر فریقین کو شاہ محمود قریشی کے خلاف وفاقی دارالحکومت اور تمام صوبوں میں درج مقدمات کے حوالے سے رپورٹ طلب کر لی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس کی مزید سماعت 30 مئی تک کے لیے ملتوی کر دی۔

یاد رہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے اگست 2023 میں سفارتی سائفر سے متعلق آفیشل سیکرٹ ایکٹ 1923 کے تحت درج مقدمے میں شاہ محمود قریشی کو اسلام آباد سے گرفتار کیا تھا۔

سلمیٰ آغا کی وجہ سے فلمی کیریئر میں نقصان اٹھانا پڑا، جاوید شیخ کا انکشاف

تیسرے غیر ملکی سابق کرکٹر نے بھارتی ٹیم کی کوچنگ کی آفر مسترد کردی

عالمی مالیاتی فنڈ، پاکستان نے نئے قرض پروگرام پر اہم پیشرفت کی، آئی ایم ایف مشن