پاکستان

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مزید 10 پیسے بہتر ہوئی

گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید اور قیمت فروخت بالترتیب 277 روپے 50 پیسے اور 280 روپے 20 پیسے ریکارڈ کی گئی، فاریکس ایسوسی ایشن

انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں مزید 10 پیسے بہتری کے بعد 278 روپے 20 پیسے پر پہنچ گئی۔

سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کی رپورٹ کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر جمعہ کو بڑھ کر 278 روپے 20 پیسے ہوگئی، جو اس سے ایک روز قبل 278 روپے 30 پیسے پر ریکارڈ کی گئی تھی۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید اور قیمت فروخت بالترتیب 277 روپے 50 پیسے اور 280 روپے 20 پیسے ریکارڈ کی گئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جمعہ کو روپے کے مقابلے میں یورو کی قدر 51 پیسے کمی کے ساتھ 301 روپے 16 پیسے پر بند ہوئی۔

اسی طرح جمعہ کو جاپانی ین بغیر کسی تبدیلی کے 1.77 روپے پر بند ہوا، جبکہ برطانوی پاؤنڈ 51 پیسے سستا ہو کر 353 روپے 34 پیسے پر ٹریڈ ہوا۔

سنی اتحاد کونسل کا ہتک عزت بل کے خلاف عدالت جانے کا اعلان

ٹھٹہ میں ٹریفک حادثہ، 5 افراد جاں بحق، 7 زخمی

مثبت معاشی اشارے پاکستان کیلئے بہتر مستقبل کی نوید ہیں، مریم نواز