پاکستان

پشاور: ایڈووکیٹ کے گھر پر غیر قانونی چھاپہ، ڈی ایس پی، ایس ایچ او کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

جج نے تھانہ گلبہار کے ڈی ایس پی مختیار خان اور ایس ایچ او کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا ہے۔

پشاور کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے اجمل خان مہمند ایڈووکیٹ کے گھر پر غیر قانونی چھاپہ مارنے پر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس اور اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دے دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج اعجاز احمد نے ایف آئی آر درج کرنے کے احکامات جاری کردیے۔

جج نے تھانہ گلبہار کے ڈی ایس پی مختیار خان اور ایس ایچ او کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا ہے۔

غیر قانونی، غیر آئینی، بغیر لیڈیز کانسٹیبل، بغیر سرچ وارنٹ کے چھاپہ زنی پر مقدمہ درج کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سینئر ایڈووکیٹ کے گھر پر چھاپہ 23 مئی کو تھانہ آغا میر جانی شاہ کی حدود میں واقع بیری باغ میں مارا گیا تھا جس کے خلاف رٹ پٹیشن دائر کی گئی تھی۔

بھارت: نئی دہلی میں درجہ حرارت ریکارڈ 49.9 ڈگری پر پہنچ گیا، ریڈ الرٹ جاری

برطانیہ: فلسطین کی حمایت میں ریلی، پولیس نے 40 افراد کو گرفتار کر لیا

2024 کے 5 ماہ میں گزشتہ پورے سال سے زیادہ ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق