کھیل

چیئرمین پی سی بی کی قوم سے ایک ماہ تک ٹیم کو تنقید کا نشانہ نہ بنانے کی اپیل

قومی ٹیم ایک میچ ہار جائے تو پوسٹ مارٹم ہوتا ہے، ورلڈکپ کے دوران پاکستانی ٹیم پر تنقید نہ کریں بلکہ اپنی ٹیم کا ساتھ دیں، 4 ہفتوں بعد یہ ٹیم فائنل میں ہوگی، محسن نقوی

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے قوم سے اپیل کہ ہے کہ وہ قومی ٹیم کو ایک ماہ تک تنقید کا نشانہ نہ بنائیں۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ قومی ٹیم ایک میچ ہار جائے تو پوسٹ مارٹم ہوتا ہے، ٹی20 ورلڈکپ کے دوران پاکستانی ٹیم پر تنقید نہ کریں بلکہ اپنی ٹیم کا ساتھ دیں۔

محسن نقوی نے عوام سے قومی ٹیم کو سپورٹ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے کہ قومی ٹیم چار ہفتے بعد فائنل میں ہوگی، آنے والا مہینہ بہت اہم ہے، اس میں اپنی ٹیم کی بھرپور حوصلہ افزائی کریں۔

چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ قومی ٹیم کے دماغ میں ایک بات ہو کہ قوم ہمارے ساتھ ہے تو وہ یہ ورلڈکپ جیت جائے گی۔

خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم اس وقت انگلینڈ کے شہر لندن میں موجود ہے جہاں وہ آج میزبان ٹیم کے خلاف 4 ٹی20 پر مشتمل سیریز کا آخری میچ کھیلے گی، سیریز کے 2 میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہوگئے تھے اور ایک میچ میں پاکستان کو شکست ہوئی تھی۔

اس سے قبل قومی ٹیم کے اعزاز میں پاکستانی ہائی کمشنر کی جانب سے پاکستان ہاؤس برطانیہ میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین پی سی بی محسن نقوی تھے جب کہ میئر لندن صادق خان اور پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر جین میریٹ کے علاوہ برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ٹی20 ورلڈکپ: پاک بھارت میچ میں دہشتگردی کا خطرہ، نیویارک میں سیکیورٹی ہائی الرٹ

پاکستان ویمنز ٹیم کو 178رنز سے شکست، سیریز 0-2 سے انگلینڈ کے نام

والی بال: آسٹریلیا کو دوسرے میچ میں بھی شکست، پاکستان نے سیریز اپنے نام کرلی