پاکستان

اسلام آباد: پی ٹی آئی کو 39 شرائط کے ساتھ جلسہ کرنے کی اجازت مل گئی

جلسہ مقررہ وقت پر ختم کرنا ہوگا، جلسے کے دوران ریاست کے خلاف نعرے بازی یا تقریر کی اجازت نہیں ہوگی، سیکیورٹی کی ذمہ داری تحریک انصاف پر عائد ہوگی، نوٹیفکیشن
|

وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو 39 شرائط کے ساتھ اسلام آباد میں 8 جون کو جلسہ کرنے کی اجازت دے دی۔

ڈان نیوز کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے جلسے کے لیے این او سی جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جلسہ مقررہ وقت پر ختم کرنا ہوگا، جلسے کے دوران ریاست کے خلاف نعرے بازی یا تقریر کی اجازت نہیں ہوگی، سیکیورٹی کی ذمہ داری تحریک انصاف پر عائد ہوگی۔

اس میں بتایا گیا ہے کہ جلسے میں کسی قسم کہ ہلڑ بازی کی اجازت نہیں ہوگی اور نا ہی سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا جائے گا۔

واضح رہے کہ آج ہی اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو روات جی ٹی روڈ پر جلسے کی اجازت ملنے پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے خلاف توہین عدالت کی درخواست نمٹا دی تھی۔

دوران سماعت ضلع انتظامیہ کے نمائندے نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ڈپٹی کمشنر آفس نے پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ کر کے روات جی ٹی روڈ پر جلسے کی اجازت دے دی ہے۔

وکیل شعیب شاہین کی جانب سے مؤقف اپنایا گیا کہ ہم تو چاہتے ہیں کہ ایف نائن پارک میں جلسے کی اجازت دی جائے۔

’شدید تنقید‘ کے بعد سربراہ پاکستان پولیوپروگرام عہدے سے مستعفی

عراق میں ’دہشتگردی‘ کے 8 مجرموں کو پھانسی دے دی گئی

پشاور: گندم خریداری میں بےضابطگیوں کا انکشاف، حکومت خیبرپختونخوا کا تحقیقات کا فیصلہ