پاکستان

ملک میں انصاف سب کیلئے برابر ہونا چاہیے، وفاقی وزیر قانون

عدم برداشت کا کلچر ہم سب کے لیے تکلیف دہ ہے، ایک پرچم تلے ساتھ چلیں گے تو بحث و مباحثے کی ضرورت نہیں پڑےگی، ہم سب میں یکساں چیز پاکستانیت ہے، اعظم نذیر تارڑ کا تقریب سے خطاب

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ ملک میں انصاف سب کے لیے برابر ہونا چاہیے۔

وزیرقانون نے لاہور میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے عدم برداشت کا کلچر پروان چڑھتے دیکھا، سماجی رویوں میں بتدریج تبدیلی آتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عدم برداشت کا کلچر ہم سب پاکستانیوں کے لیے تکلیف دہ ہے۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ایک پرچم تلے ساتھ چلیں گے تو بحث و مباحثے کی ضرورت نہیں پڑےگی، ہم سب میں یکساں چیز پاکستانیت ہے، ملک میں انصاف سب کے لیے برابر ہونا چاہیے۔

ابتدائی کنفیوژن کے بعد پیٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی کمی کا اعلان

ٹی20 ورلڈکپ: امریکی سفیر کا قومی ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

فلم ’نابالغ افراد‘ کو عید الاضحیٰ پر ریلیز کرنے کا اعلان