پاکستان

سعودی پولیس نے منشیات کے مقدمے میں 2 پاکستانی باشندوں کو گرفتار کر لیا

گرفتار ملزمان کے خلاف قانونی اقدامات کیے گئے اور انہیں مجاز اتھارٹی کے پاس منتقل کردیا گیا ہے، پریس ایجنسی

سعودی عرب کے شہر ریاض میں پولیس افسران نے 2 پاکستانی باشندوں کو میتھیمفیٹامین یا عام طور پر شبو کے نام سے مشہور منشیات کو فروغ دینے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق سعودی پریس ایجنسی نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف قانونی اقدامات کیے گئے اور انہیں مجاز اتھارٹی کے پاس منتقل کردیا گیا ہے۔

سیکیورٹی حکام نے کہا کہ شہری اور رہائشی منشیات کی اسمگلنگ یا منشیات کے فروغ سے متعلق کسی بھی سرگرمی کے بارے میں دستیاب تمام معلومات کی اطلاع مکہ المکرمہ، ریاض، اور الشرقیہ کے علاقوں میں نمبر 911 پر کال کرکے اور مملکت کے باقی علاقوں میں 999 پر کال کر کے پولیس کو دے سکتے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور ڈیولپمنٹ پراجیکٹ کی منظوری دیدی

وزیرداخلہ نے اوورسیز پاکستانیوں کو پاسپورٹ کے اجرا میں تاخیر کا نوٹس لے لیا

پنجاب میں ہمارے منتخب ارکان اور ورکرز پر ظلم و ستم کیا جارہا ہے، احمد خان بھچر