پاکستان

مئی میں 44 دہشتگردوں کو گرفتار کیا، سی ٹی ڈی پنجاب

کارروائی لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد، نارووال، سیالکوٹ، خانیوال، منڈی بہاؤ الدین، جھنگ، رحیم یار خان، بہاولپور میں کی گئی، ترجمان سی ٹی ڈی

محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے 2 خطرناک دہشتگردوں سمیت 44 کو گرفتار کر لیا۔

ڈان نیوز کے مطابق ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب نے بتایا کہ مئی کے دوران 794 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیے گئے، کارروائی لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد، نارووال، سیالکوٹ، خانیوال، منڈی بہاؤ الدین، جھنگ، رحیم یار خان، بہاولپور میں کی گئی۔

ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب نے بتایا کہ لاہور سے کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے، مزید بتایا کہ کارروائیوں کے دوران کل 44 کو گرفتار کیا گیا۔

اسلام آباد: حقیقی آزادی مارچ کے 2 مقدمات میں عمران خان، شاہ محمود قریشی بری

ڈونلڈ ٹرمپ نے جیل جانے کی صورت میں عوامی رد عمل سے خبر دار کردیا

پارلیمنٹ میں ایجنسیوں کے بجائے عوامی نمائندے ہونے چاہئیں، فضل الرحمٰن