پاکستان

مالی سال کے دوران اب صرف ایک بار بجلی بلوں کی اقساط ہو سکیں گی، نیپرا

نیپرا نے کے ۔ الیکٹرک سمیت ملک بھر کی تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو ہدایت کردی ہے۔

نیپرا نے کنزیومر سروس مینوئل 2021 میں ترمیم کر دی جس کے بعد مالی سال کے دوران اب صرف ایک بار بجلی کے بلوں کی اقساط ہو سکیں گی۔

ڈان نیوز کے مطابق نیپرا نے کے ۔ الیکٹرک سمیت ملک بھر کی تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو ہدایت کردی ہے۔

مینوئل میں ترمیم کے تحت پہلی قسط کی مقررہ تاریخ تک ادائیگی پر کوئی مارک اپ نہیں لگے گا، باقی ماندہ اقساط پر سالانہ 14 فیصد مارک دینا پڑے گا۔

ترمیم شدہ مینوئل کے مطابق بجلی کے بل کی ادائیگی میں توسیع مقررہ تاریخ سے پہلے ہو سکے گی۔