لائف اسٹائل

’نابالغ افراد‘ کے ٹیزر نے شائقین کے دل جیت لیے

مختصر دورانیے کے ٹیزر میں صرف عاشر وجاہت اور ثمر جعفری کے کرداروں کو دکھایا گیا ہے اور اس سے فلم کی کہانی سمجھنا مشکل ہے۔

عید الاضحیٰ پر ریلیز کے لیے تیار رومانوی مزاحیہ فلم ’نابالغ افراد‘ کا مختصر ٹیزر جاری کردیا گیا، جسے دیکھ کر شائقین خوش دکھائی دیے۔

مختصر دورانیے کے ٹیزر میں صرف عاشر وجاہت اور ثمر جعفری کے کرداروں کو دکھایا گیا ہے اور اس سے فلم کی کہانی سمجھنا مشکل ہے۔

ٹیزر سے عندیہ ملتا ہے کہ دونوں اداکار فلم میں زمانہ طالب علمی کے دور میں بھی دکھائی دیں گے جب کہ وہ شہرت اور دولت حاصل کرنے کے الٹے سیدھے کام بھی کرتے دکھائی دیں گے۔

ٹیزر میں دوسرے کرداروں کی جھلک نہیں دکھائی گئی، تاہم ٹیزر سے عندیہ ملتا ہے کہ اس کی شوٹنگ بھی زیادہ تر صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں ہی کی گئی ہے۔

فلم کے ہدایت کار نبیل قریشی نے گزشتہ ماہ مئی کے اختتام پر انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا تھا کہ ’نابالغ افراد‘ کو عید پر ریلیز کیا جائے گا اور اب عید میں 9 دن رہ جانے کے باوجود اس کا ٹریلر جاری نہیں کیا گیا۔

’نابالغ افراد‘ کو نبیل قریشی نے ازائم الفریزہ کے ساتھ مل کر پروڈیوس کیا ہے اور اسے اپنے ہی پروڈکشن ہاؤس فلم والا پکچر کے بینر تلے ریلیز کیا جائے گا۔

فلم کی کاسٹ میں عاشر وجاہت اور ثمر جعفری سمیت رمحہ احمد سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

فلم کی نصف کاسٹ نئی نسل پر مبنی ہے، جن کی عمریں 15 سے 25 سال کے درمیان ہیں جب کہ نصف کاسٹ سینیئر اداکاروں پر مبنی ہے۔

فلم میں معراج سلیم، مانی، راشدہ تبسم اور فائزہ احسن سمیت دیگر اداکار بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

کم عمری کی وجہ سے عمران ہاشمی کے ساتھ فلم کرنے سے انکار کیا تھا، سونیا حسین

خانہ کعبہ دیکھ کرسانس لینا بھول گئی تو بھائی نے سانس لینا یاد دلایا، نتاشا علی

محسوس کرانے کی کوشش کی گئی کہ موٹا ہونا گناہ ہے، حنا رضوی