پاکستان

سونے کی فی تولہ قیمت میں 3600 روپے کی بڑی کمی

اس بڑی کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونا 2 لاکھ 39 ہزار 400 روپے ہوگیا۔

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 600 روپےکم ہوگئی۔

ڈان نیوز کے مطابق اس بڑی کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونا 2 لاکھ 39 ہزار 400 روپے ہوگیا۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 86 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 5 ہزار 247 روپے ہوگئی ہے۔