پاکستان

نوشہرہ: پشتو فلموں، ڈراموں کی مشہور اداکارہ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا

ادکارہ خوشبو کا تعلق صوابی سے تھا، پشاور میں رہائش پذیر تھیں تھی، بھائی کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا، پولیس

پشتو فلموں اور ڈراموں کی مشہور اداکارہ کو خیبر پختونخوا کے شہر نوشہرہ میں قتل کردیا گیا۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ کی لاش تھانہ اکبر پورہ کی حدود سے ملی۔

خیبر پختونخوا پولیس کے مطابق اداکارہ کو نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے، لاش کو پوسمارٹم کے میاں راشد میموریل ہسپتال پبی منتقل کردیا گیا۔

ادکارہ خوشبو کا تعلق صوابی سے تھا اور وہ پشاور میں رہائش پذیر تھیں تھی۔

پولیس نے مقتولہ خوشبو کے بھائی کی مدعیت میں نا معلوم ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے واردات کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کو چھوٹی نہیں بڑی سرجری کی ضرورت ہے، محسن نقوی

کم عمری کی وجہ سے عمران ہاشمی کے ساتھ فلم کرنے سے انکار کیا تھا، سونیا حسین

کیا ملک میں شرحِ افراط زر میں نمایاں کمی بلند شرحِ سود کی وجہ سے ہوئی؟