پاکستان

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان مندی میں تبدیل

دوپہر تقریباً 2 بج کر 45 منٹ پر انڈیکس 546 پوائنٹس یا 0.75 فیصد کمی کے بعد 72 ہزار 706 پر آگیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران تیزی کا رجحان مندی میں تبدیل ہو گیا، اور بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں 546 پوائنٹس کی کمی دیکھ گئی۔

پی ایس ایکس کی ویب سائٹ کے مطابق صبح تقریباً 9 بج کر 36 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 515 پوائنٹس یا 0.7 فیصد بڑھ کر 73 ہزار 768 پر پہنچ گیا تھا۔

تاہم، مارکیٹ میں رجحان برقرار نہ رہ سکا اور دوپہر تقریباً 2 بج کر 45 منٹ پر انڈیکس 546 پوائنٹس یا 0.75 فیصد کمی کے بعد 72 ہزار 706 پر آگیا، جو گزشتہ روز 73 ہزار 252 پر بند ہوا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں 4 سال بعد کمی کا اعلان کرتے ہوئے اسے 1.5 فیصد کم کرنے کا اعلان کردیا تھا۔

اسٹیٹ بینک نے بتایا تھا کہ مہنگائی کی شرح کم ہونےکی وجہ سے شرح سود کم کی، بنیادی شرح سود 22 سے کم ہوکر 20.5 فیصد پر آگئی ہے۔

4 سال بعد اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں کمی کی، آخری بار اسٹیٹ بینک نے 25 جون 2020 کو شرح سود میں ایک فیصد کمی کی تھی۔

گزشتہ روز کے ایس ای-100 انڈیکس میں 501 پوائنٹس کی کمی ہوئی تھی، جس کے بعد یہ 73 ہزار 252 پر آگیا تھا۔

بھارتی وزیراعظم نے شریف برادران کی امن کی پیشکش کو سیکیورٹی سے مشروط کردیا

غزہ جنگ بندی کیلئے امریکی تجاویز کی حمایت میں قرارداد منظور

ٹی20 ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ کی ایک اور فتح، بنگلہ دیش کو 4رنز سے شکست