پاکستان

راولپنڈی: فلم اسٹار جاوید شیخ سمیت دیگر کیخلاف فراڈ کا مقدمہ خارج

فلم اسٹار جاوید شیخ سمیت دیگر کے خلاف پراپرٹی پروجیکٹ کی تشہیری مہم کے ذریعے دھوکا دہی کے الزام کا مقدمہ راولپنڈی کے تھانہ روات میں درج کیا گیا تھا۔

فلم اسٹار جاوید شیخ سمیت دیگر کے خلاف راولپنڈی پولیس نے پراپرٹی پروجیکٹ کی تشہیری مہم کے دوران فراڈ کا مقدمہ خارج کر دیا۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق ایس ایچ او روات نے بتایا لین دین کے معاملات کراچی میں ہوئے، جو اسٹامپ پیپر پولیس کو پیش کیا گیا وہ بھی کراچی کا ہے، اسٹام پیپر کراچی وینڈر کا ہے، کیس میں روات پولیس کی حدود ہی نہیں بنتی، اس لیے مقدمہ خارج کیا گیا۔

پراپرٹی پروجیکٹ کی تشہیری مہم کے ذریعے دھوکا دہی کے الزام کا مقدمہ راولپنڈی کے تھانہ روات میں درج کیا گیا تھا۔

مقدمے کے متن کے مطابق جاوید شیخ کے علاوہ کمپنی کے مالک جہانزیب عالم سمیت 7 افراد کو نامزد کیا گیا تھا۔

مقدمے کے متن کے مطابق سوشل میڈیا پر نجی کمپنی کے پروجیکٹ میں سرمایہ کاری کی ترغیب دی گئی، ملزمان کی سوشل میڈیا مہم کے جھانسہ میں آکر 50 لاکھ روپے کی سرمایہ کاری کی گئی، ملزمان نے سرمایہ کاری کرنے پر وعدے کے مطابق ماہانہ کرایہ ادا کرنے کے بجائے دھمکیاں دیں۔

عالمی بینک نے پاکستان کیلئے ایک ارب ڈالرز فنڈنگ کی منظوری دے دی

کیا کینیڈا آج ٹی 20ورلڈکپ میں پاکستانی مہم کا خاتمہ کرسکتا ہے؟

اے آر رحمٰن کے ساتھ رابطہ کرکے ان کے ساتھ کام کرنے میں 7 سال لگے، شیراز اپل