پاکستان

پتا نہیں ’اینگری مین‘ عمران خان کا جھگڑا کس سے ہے، احسن اقبال

لوگ کہتے ہیں پاکستان نے ترقی کرنی ہے تو آئندہ 5 سال عمران خان کو جیل میں رکھیں، اب یہ تحریک انصاف کو سوچنا ہے ان کو کیسے چلنا ہے، وزیر منصوبہ بندی

وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ لگتا ہے سابق وزیر اعظم اینگری مین ہیں، پتا نہیں ان کی کس سے لڑائی اور جھگڑا ہے۔

وفاقی وزیر احسن اقبال نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان کو اگلے تین سے پانچ سال میں سب سے بڑا چیلنج غیر ملکی ادائیگیوں کا ہے، ہمیں اپنی پیداواری صلاحیت کو بروئے کار لانا ہوگا۔

انہوں نے برآمدات میں تیزی سے اضافے کی کوشش کررہے ہیں، ایسا ماحول پیدا کرنا پڑے گا کہ سرمایہ کار سرمایہ کاری کرسکے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر ماضی کی طرح لڑائیوں میں پڑے رہے تو پاکستان کی خودمختاری داؤ پر لگ سکتی ہے۔ لگتا ہے بانی پی ٹی آئی اینگری مین ہیں، پتا نہیں ان کی کس سے لڑائی اور جھگڑا ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ لوگ ہمیں آکر کہتے ہیں کہ اگر پاکستان نے ترقی کرنی ہے تو انہیں پانچ سال جیل میں رکھیں، اب یہ تحریک انصاف کو سوچنا ہے ان کو کیسے چلنا ہے۔

سندھ کا ترقیاتی بجٹ باقی صوبوں کے مقابلے میں زیادہ ہے، وزیراعلیٰ کی پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس

ٹی 20 ورلڈکپ: جنوبی افریقہ نیپال کے خلاف اپ سیٹ شکست سے بچ گیا

یشما گل کو کیا ہوا تھا؟ انہوں نے سرجری کیوں کروائی تھی؟ اداکارہ نے بتادیا