پاکستان

وزیرداخلہ سندھ نے عیدالاضحیٰ پر سیکیورٹی پلان تشکیل دے دیا

سیکیورٹی اقدامات کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو آن بورڈ لیا جائے، قربانی کی کھالوں کےاجازت ناموں پرعمل ممکن بنایا جائے، ضیاالحسن لنجار

وزیرداخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے عیدالاضحیٰ پر سیکیورٹی انتہائی ٹھوس اور مربوط بنانے کی ہدایت کردی۔

ڈان نیوز کے مطابق صوبائی وزیرداخلہ نے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے، سیکیورٹی اقدامات کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو آن بورڈ لیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ تمام رجسٹرڈ فلاحی و سماجی تنظیموں، دینی مدارس و دیگر اسٹیک ہولڈرز کو ضابطہ اخلاق کا پابند بنایا جائے۔

صوبائی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ قربانی کی کھالیں اکٹھا کرنے اور منتقلی کے حوالے سے جاری تحریری اجازت ناموں کے عمل کو ممکن بنایا جائے، جب کہ تمام مساجد، امام بارگاہوں، عید گاہوں اور نماز عید کے دیگر کھلے مقامات پر سیکیورٹی کو غیرمعمولی بنایا جائے۔

دوسری جانب وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے سیکیورٹی انتظامات کے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کاحکم دیا ہے۔

دنیا بھر میں عید کی دلچسپ و منفرد روایات

عید الاضحٰی اور ہمارا اجتماعی رویہ

عید درزی اور قصائی کے رحم و کرم پر