پاکستان

راولپنڈی: گھر میں گیس لیکج سے دھماکا، 7 افراد زخمی

گلی میں گیس لیکج تھی جو کہ گھر میں بھی چلی گئی، اس دوران گھر میں بٹن دبانے سے دھماکا ہوا، ریسکیو

راولپنڈی کے علاقے وارث خان میں گھر میں گیس لیکج سے دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔

ریسکیو کے مطابق گلی میں گیس لیکج تھی جو کہ گھر میں بھی چلی گئی، اس دوران گھر میں بٹن دبانے سے دھماکا ہوا۔

زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

دھماکے سے گلی میں کام کرنے والا قصاب بھی زخمی ہوا۔