پاکستان

کراچی: دودریا کے قریب فائرنگ، خاتون سمیت 3 افراد زخمی

فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب کہ تفریح کے لیے آنے والے دو گروپوں میں تصادم ہوگیا، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا، کراچی پولیس

کراچی کے علاقے سی ویو دودریا کے قریب فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب کہ تفریح کے لیے آنے والے دو گروپوں میں تصادم ہوگیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں راہگیر سمیت 3 افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

حکام کے مطابق پولیس نے ملزمان کی گرفتاری اور واقعے کی مزید تحقیقات بھی شروع کردی ہیں۔