لائف اسٹائل

عمرو عیار عید کے پہلے تین دن ریکارڈ کمائی کرنے میں کامیاب

سائنس فکشن فلم کو دیگر چار پاکستانی فلموں کے ساتھ ریلیز کیا گیا تھا، عاشر وجاہت اور ثمر جعفری کی نامعلوم افراد کمائی کے حوالے سے دوسرے نمبر پر رہی۔

عید الاضحی پر ریلیز ہونے والی پاکستانی فلموں نے اچھی کمائی سے آغاز کیا، تاہم سائنس فکشن فلم ”عمرو عیار“ ابتدائی تین دن میں ریکارڈ کمائی کرنے میں کامیاب رہی۔

اگرچہ عمرو عیار نے سب سے زیادہ کمائی کی، تاہم اس کے ساتھ ہی فلم ”نابالغ افراد“، ”ابھی“ اور ”بھیڑیا“ بھی باکس آفس پر رنگ جمانے میں کامیاب رہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق سسپنس، تھرلر اور جادوئی طاقتوں کے خلاف جنگ کی کہانی پر مبنی پاکستانی فلم ”عمرو عیار“ ریلیز کے پہلے تین دن میں ساڑھے چار کروڑ روپے کے بزنس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر براجمان رہی۔

عاشر وجاہت اور ثمر جعفری کی فلم ”نابالغ افراد“ باکس آفس پر ایک کروڑ چالیس لاکھ روپے کمائی کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔

اداکارہ کبریٰ خان اور ممتاز گوہر کی رومانوی فلم ”ابھی“ صرف ترانوے لاکھ روپے ہی کما سکی اور باکس آفس پر وہ کمائی کے حوالے سے تیسرے نمبر پر رہی۔

مرڈر مسٹری ایکشن فلم ”بھیڑیا“ عید الاضحی کے پرمسرت موقع پر ریلیز ہونے والی چوتھی فلم تھی جو فلم بینوں کو زیادہ متاثر نہ کر سکی اور صرف چند لاکھ روپے کا ہی بزنس کر پائی۔

عیدالاضحیٰ کے موقع پر 4 نئی فلموں سمیت کئی پرانی پاکستانی فلمیں بھی ریلیز

عید الاضحیٰ پر ریلیز ہونے والی پاکستانی فلمیں

سائنس فکشن فلم ’عمرو عیار‘ کو عید الاضحٰی پر ریلیز کرنے کا اعلان