پاکستان

کوئٹہ: زرغون غر سے اغوا ہونے والے 10 افراد تاحال بازیاب نہ ہوسکے

مغویوں کی بازیابی کے لیےکوششیں جاری ہیں، مغوی 2 روز قبل پکنک منانے کے لیے گئے تھے، کمشنر سبی

صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے زرغون غر سے گزشتہ روز اغوا ہونے والے 10 افراد تاحال بازیاب نہ ہوسکے۔

ڈان نیوز کے مطابق کمشنر سبی نے بتایا کہ مغویوں کی بازیابی کے لیےکوششیں جاری ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مغوی 2 روز قبل پکنک منانے کے لیے گئے تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ کے نواحی علاقے زرغون غر میں شعبان کے مقام واقع پکنک پوائنٹ سے 10 افراد کو اغوا کرلیا گیا تھا۔

لیویز ذرائع نے بتایا کہ مسلح افراد گزشتہ رات 16 افراد کو اپنے ہمراہ لے گئے اور شناختی کارڈ چیک کرنے کے بعد 6 افراد کو چھوڑ دیا۔

لیویز ذرائع نے بتایا کہ مغویوں میں پنجاب کے رہائشی شامل ہیں۔

ترقی کیلئے اندرونی استحکام ضروری ہے، اداروں اور سیاسی جماعتوں کو مل کر چلنا ہوگا، چینی وزیر لیوجیان چاؤ

آرمینیا نے بھی فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرلیا

ثانیہ مرزا کی شادی کی افواہوں پر ان کے والد نے کیا کہا؟