پاکستان

کراچی: بجلی کی بندش کے خلاف مختلف علاقوں میں احتجاج

مظاہرین نے کے الیکٹرک کے خلاف شدید نعرے بازی کی جبکہ سڑکوں کو ٹریفک کے لیے بند کردیا جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر رہی۔

کراچی کے مختلف مقامات پر بجلی کی بندش کے خلاف علاقہ مکین سراپا احتجاج بن گئے اور مظاہرین نے سڑکوں کو ٹریفک کے لیے بند کردیا۔

ڈان نیوز کے مطابق ابوالحسن اصفہانی روڈ اور لیاقت آباد میں بجلی کی بندش کے خلاف مظاہرین سراپا احتجاج بن گئے۔

مظاہرین نے کے الیکٹرک کے خلاف شدید نعرے بازی کی جبکہ سڑکوں کو ٹریفک کے لیے بند کردیا جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر رہی۔

ٹریفک پولیس کے مطابق ٹریفک کو پیراڈائز چوک سے تھانہ سہراب گوٹھ کی طرف موڑا جا رہا ہے، جبکہ سپر ہائی وے سے آنے والی ٹریفک کو سروس روڈ سے سہراب گوٹھ تھانے کی طرف بھیجا جا رہا ہے۔

اسی طرح لیاقت آباد دس نمبر پُل کے نیچے سے ٹریفک کو ناظم آباد کی طرف بھیجا جارہا ہے۔