پاکستان

آزاد کشمیر کیلئے بجلی کی فراہمی پر سیلز ٹیکس وصولی کا تنازع برقرار

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سیلز ٹیکس وصولی کامعاملہ حل کرنےکے لیے سیکریٹری پاور، سیکریٹری خزانہ، چیئرمین ایف بی آر کو اجلاس بلاکر تجاویز دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کردی، حکومتی ذرائع

آزادکشمیرکے لیے بجلی کی فراہمی پر سیلز ٹیکس وصولی سے متعلق پاورڈویژن اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے درمیان تنازع کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی تک پہنچ گیا جب کہ پاور ڈویژن نے تنازع حل کرنے کے لیے ای سی سی سے مدد مانگ لی ہے۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ای سی سی نے سیلز ٹیکس وصولی کامعاملہ حل کرنےکے لیے اقدامات کا آغاز کرتے ہوئے سیکریٹری پاور، سیکریٹری خزانہ اور چیئرمین ایف بی آر کو ٹاسک دے دیا اور انہیں معاملے پر اجلاس بلاکر تجاویز دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے-

ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے آزاد کشمیر کے لیے بجلی فراہمی پر سیلز ٹیکس استثنا تسلیم نہیں کیا جب کہ پاور ڈویژن آزاد کشمیر کے لیے بجلی کی فراہمی پر سیلز ٹیکس وصولی کےحق میں نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق پاو رڈویژن، واپڈا اور آزاد کشمیرکے درمیان منگلا ڈیم ریزنگ معاہدہ 23 جون2023 کو ہوا تھا جس کے تحت یہ طے پایا تھا کہ آزادکشمیر کو بجلی فراہمی پرسیلز ٹیکس کااطلاق نہیں ہوگا۔

مخصوص نشستوں کا کیس: عمران خان بطور وزیراعظم الیکشن کمیشن پر اثرانداز ہو رہے تھے، چیف جسٹس

میزبان ویسٹ انڈیز ٹی20 ورلڈکپ سے باہر، جنوبی افریقہ سیمی فائنل میں پہنچ گیا

سوناکشی سنہا نے ساتھی اداکار اور دوست ظہیر اقبال سے شادی کر لی